ہیڈلائنز


خواجہ آصف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرسکتا

Written by | روزنامہ بشارت

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پارٹی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے اور کہا کہ جونیئر کے ماتحت کام نہیں کرسکتا، عدلیہ اور فوج کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنوں گا۔

ذرائع کےمطابق نوازشریف کی ممکنہ نااہلی پر خواجہ آصف کو وزارت عظمی دیئے جانے پر چوہدری نثار کو شدید تحفظات ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ کی ناراضی ختم کرانے کیلئے شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے ان سے ملاقات کی، چوہدری نثار نے رہنماؤں کو پارٹی نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وہ عدلیہ اور فوج سے ٹکراؤ کی پالیسی میں شامل نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار ایازصادق اور شاہد خاقان عباسی کو بحثیت وزیراعظم تسلیم کرنے کو تیار ہیں اور انھیں ان دونوں رہنماؤں کیساتھ کام کرنے پرمسئلہ نہیں جبکہ اتوار کو پریس کانفرنس میں لیگی رہنما پارٹی حالات کے ذمہ داروں کا نام بتاتے ہوئے اپنے سیاسی مستقبل سے آگاہ کریں گے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 29°C Sunny
Sunday 24°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 26°C / 30°C Sunny
Friday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ