ہیڈلائنز


احمد شہزاد انتہائی ناقص کارکردگی کے باوجود ہر تقریب میں آگے آگے نظر آتے ہیں اور....

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سینئر صحافی و اینکر پرسن جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ کرکٹر احمد شہزاد انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود ہر تقریب میں آگے آگے نظر آتے ہیں اور چیمپیئنز ٹرافی کا سارا کریڈٹ خود لیتے ہیں اسی طرح پاناما کیس میں ایک بھی میچ نہ کھیلنے والی پیپلز پارٹی ، ق لیگ اور ایم کیو ایم بھی کیس کا سارا کریڈٹ لینا چاہتی ہیں اس لیے عمران خان کو دھیان رکھنا چاہیے کہ ان کی ٹرافی زرداری صاحب نہ اچک لیں۔
اپنے پروگرام ’ زیرو پوائنٹ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید چوہدری نے کہا کہ احمد شہزاد نے چیمپیئنز ٹرافی کا صرف پہلا میچ کھیلا اور انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد انہیں کسی بھی میچ میں موقع نہیں دیا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی کا حصہ نہ ہونے کے باوجود جب قومی ٹیم چیمپیئن بنی تو احمد شہزاد ٹرافی لہرانے والوں میں سب سے آگے نظر آئے جبکہ بعد میں ہونے والی تقریبات کا حصہ بھی بنے رہے، مینجمنٹ کی زبان میں احمد شہزاد کے رویے کو سمارٹنس کہتے ہیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ پاناما کیس پر ساری محنت عمران خان نے کی اور اب کیس کا نتیجہ آنے والا ہے جس میں نواز شریف نا اہل بھی ہو سکتے ہیں۔ ایسے میں پاناما کا ایک بھی میچ نہ کھیلنے والی پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور ق لیگ بھی میدان میں آ کر کریڈٹ لینے والوں میں شامل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دھیان رکھیں کہ پاناما کیس کی ٹرافی بھی انہیں ہی ملے یہ نہ ہو کہ اس ٹرافی کو زرداری صاحب یا کوئی اور اچک لے

جاوید چوہدری کی جانب سے پاناما کیس کو احمد شہزاد کی پرفارمنس سے جوڑنے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے اور قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی احمد شہزاد کی حمایت میں میدان میں آگئے ہیں جبکہ ٹوئٹر پر جاوید چوہدری کی مخالف میں چلنے والا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا ہے۔

جاوید چوہدری کی جانب سے کرکٹ اور سیاست میں مماثلت پر احمد شہزاد نے حیرت کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ کیا یہ اس شو کا کامیڈی والا حصہ تھا؟

Is this the comedy section of the show?!! Hilarious ?

Tho I 100% disagree sir..sports n politics shld have no connection  https://twitter.com/taimoorze/status/887703657541758976 …

 


کرکٹر فخر زمان نے کہا کہ ” یہ ایک ٹیم میٹ کی بات نہیں ہے بلکہ ہماری نوجوان نسل کی بات ہے، کھیل کو سیاست سے دور رکھو“


عماد وسیم نے کہا کہ اپنی حدود سے تجاوز کرنے سے باز رہو اور اپنے کام سے کام رکھو ، کرکٹ کی حمایت جاری رکھو۔

Is this the comedy section of the show?!! Hilarious ?

Tho I 100% disagree sir..sports n politics shld have no connection  https://twitter.com/taimoorze/status/887703657541758976 …

Stop crossing the limits and do ur respective jobs  support cricket # Pakistan zindabad

 


حسن علی نے کہا کہ کرکٹ سے سیاست کو دور رکھنا چاہیے، پاکستان میں کھیلوں کی حمایت جاری رکھو۔

Is this the comedy section of the show?!! Hilarious ?

Tho I 100% disagree sir..sports n politics shld have no connection  https://twitter.com/taimoorze/status/887703657541758976 …

I agree with you Ahmad bhai. Politics should be kept out of cricket. Keep supporting sports in Pakistan 

 


جنید خان نے کہا کہ ہم احمد شہزاد کے ساتھ کھڑے ہیں ،انہوں نے پاکستان کیلئے بہت کچھ کیا ہے اور مستقبل میں بھی کریں گے۔

Is this the comedy section of the show?!! Hilarious ?

Tho I 100% disagree sir..sports n politics shld have no connection  https://twitter.com/taimoorze/status/887703657541758976 …

We stand with you @iamAhmadshahzad You have done alot for Pakistan and will do in future.
Please keep 

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ