ہیڈلائنز


اڈیالہ جیل، یہی شریف خاندان کا آخری ٹھکانہ ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کااستعفیٰ نہیں مانگ رہا بلکہ میں تو انہیں اڈیالہ جیل میں دیکھ رہا ہوں۔

وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں جواب دینا ہوتا ہے اور جن کے پاس کوئی عوامی عہدہ ہوتا ہے وہ قوم کے جوابدہ ہوتے ہیں۔

عمران خان نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف آپ کے پاس وقت کم ہے مجھے اور اداروں کو دھمکیاں مت دیں اسطرح آپ کی پریشانی اور بڑھے گی۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف کااستعفیٰ نہیں مانگا بلکہ مطالبہ کررہا ہوں کہ انہیں اڈیالہ جیل میں ڈالا جائے اور مجھے اس وقت یہ سارے اڈیالہ جیل کے امیدوار لگ رہے ہیں، کرپشن اپنی جگہ لیکن یہ لوگ چوری کا پیسہ باہربھیج کرملک کو زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے کرپشن اور منی لانڈرنگ ہی نہیں کی بلکہ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کراکے عدالت کو گمراہ کرنے کی بھی کوشش کی ہے جس کی سزا کم سے کم سات سال قید ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان ہمیشہ انہی حربوں سے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آج کا دور انٹرنیٹ کا دور ہے یہی وجہ ہے کہ کل رات ہی دستاویزات میں جعل سازی کوسوشل میڈیا نے بےنقاب کر دیا تھا۔

قبل ازیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیئے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شریف خاندان نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے علاوہ ایک اور سنگین جرم کے مرتکب ہوئے ہیں‌ اور وہ جرم سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرانا ہے

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 83%
Wind: SE at 6.44 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ