ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا ، کونسی پارٹی برسراقتدار آگئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےپی ایس114کیس کامختصر فیصلہ سنادیا۔ سعیدغنی کی کامیابی کےنوٹیفکیشن پرحکم امتناع بھی ختم کردیاگیا۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن نےایم کیوایم کی درخواست نمٹادی۔سعیدغنی کی کامیابی کےنوٹیفکیشن پرحکم امتناع بھی ختم کردیاگیا۔الیکشن کمیشن نےمعاملہ انتخابی ٹریبونل کےحوالےکردیا ہے۔ اعتزازاحسن نے نکتہ اٹھایاتھاکہ

جب نتائج چلےگئےتوانتخابی ریکارڈمیں ٹمپرنگ کیسےہوسکتی ہے؟پی ایس114میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پرالیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی تھی۔ پی ایس 114ضمنی انتخاب کے نتائج پرالیکشن کمیشن نےفیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ایم کیوایم کےوکیل فروغ نسیم نے الیکشن کمیشن کوبتایا تھا کہ نتائج مرتب کرتےوقت میرےموکل کونوٹس جاری نہیں کیاگیا۔فروغ نسیم کاکہناتھاکہ 92میں سے21پولنگ اسٹیشن پرگنتی پر اعتراض ہے۔ انھوں نے 21پولنگ اسٹیشنوں پرانتخاب کالعدم قراردینے کامطالبہ کیا۔ ایم کیوایم کے وکیل نے خدشہ ظاہرکیاکہ ضمنی الیکشن کاساراریکارڈسندھ حکومت کےپاس ہے،ہمیں خدشہ ہے کہ ریکارڈمیں ٹمپرنگ نہ کی جائے۔ایم کیوایم نےسعیدغنی پرانتخابی مہم پرحدسےزائداخراجات کابھی الزام عائدکیاتھا۔اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے فتح یاب امیدوار سعیدغنی کےوکیل اعتزازاحسن نےدلائل دئیے کہ کسی امیدواریاایجنٹ نےبےضابطگی کی شکایت درج نہیں کرائی۔ اعتزازاحسن نےمزید کہاکہ الیکشن کےروزگنتی میں بےقاعدگی کی شکایت درج نہیں کرائی گئی،انتخابی نتائج فی الفورالیکشن کمیشن کوفراہم کردیےگئے۔اعتزازاحسن نے نکتہ اٹھایاکہ جب نتائج چلےگئےتوانتخابی ریکارڈمیں ٹمپرنگ کیسےہوسکتی ہے

Mostly sunny

11°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ