ہیڈلائنز


آپ کی کوئی بچت نہیں ابھی سیاسی کیس ہے

Written by | روزنامہ بشارت

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فیصلہ قریب آنے پر دستاویزات نکل رہی ہیں جج نے کہا جب بھی وقت لیتے ہیں قطری خط آجاتا ہے، یہ ایساڈوب رہےہیں کہ اللہ ہی بچائے تو بچائے، حدیبیہ پیپر مل کیس پر شہبازشریف بھی پھنس رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ کی کوئی بچت نہیں، اقامہ سے تواللہ ہی بچائےتوبچ سکتےہیں، دو چار دن کی بات ہے، کل ختم نہ ہوا تو پیر یا منگل کو ختم ہو جائے گا، جے آئی ٹی کو گالیاں دینے والاسپریم کورٹ کو گالیاں دے رہا ہے، 13 تاریخ کو لیاقت باغ میں جلسہ رکھا ہے،

انھوں نے کہا کہ 2018کوبھول جائیں 2017میں ہی فیصلہ ہوناہے، آپ نے اپناسیاسی چہرہ مسخ کرادیا، ڈٹ جانے کا مشورہ دینے والوں نے نوازشریف کی سیاسی قبر کھودی ہے، قوم جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، ابھی سیاسی کیس ہے، فوجداری بھی ہوگا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب لندن میں جس بلڈنگ کے نیچے کھڑے ہوکر پریس کانفرنس کرتے ہیں وہی توکیس ہے، جس میں وزیراعظم نااہل بھی ہونگے اورٹرائل بھی ہوگا، لوٹی دولت آپ کو نہیں ملےگی، آپ نے جمہوریت کیلئے شدید خطرات پیدا کیے، آج جو دستاویزات راجہ صاحب دینگے، سیاسی قبر کھودنے میں معاون ہونگے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: E at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ