ہیڈلائنز


نوازشریف یا خود استعفیٰ دیں گے یا ان کو نکالا جائے گا، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف یا خود استعفیٰ دیں گے یا ان کو نکالا جائے گا اوراب ان کو جدہ نہیں بلکہ اڈیالہ جیل جانا ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں لیکن افسوس نوازشریف نے آج سیالکوٹ میں بیٹھ کر ان واقعات کا ذکر تک نہیں کیا کیوں کہ انہیں اور ان کی کابینہ کو اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے جب کہ کابینہ نوازشریف کی کرپشن چھپانے کے علاوہ کچھ نہیں کررہی۔

چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل سے قبل وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا اور سب کو پتا چل چکا ہے نوازشریف پکڑے گئے ہیں اور اب بھی وقت ہے وہ استعفیٰ دے دیں جب کہ نوازشریف یا خود استعفا دیں گے یا ان کو نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو نا اہل ہونا ہےاور اب جدہ نہیں بلکہ اڈیالہ جانا ہے جب کہ پورے شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے شریف فیملی کو صفائی کے لیے 5 مواقع دیے لیکن افسوس انہوں نے ہر بار صرف جھوٹ بولا اور شریف خاندان صفائی پیش کرنے میں ناکام رہا جب کہ ان کو بتانا تھا کہ منی ٹریل کیا ہے اور پیسا  کہاں سےآیا اور گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے نوازشریف بہت بڑا بزنس مین ہے لیکن اب جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد پتا لگا نوازشریف کا بزنس ہی کرپشن کا ہے، انہوں نے کمپنیاں بنائی اور فرنٹ مین رکھے ہوئے ہیں۔

چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وکلا برداری اچھی طرح سمجھتی ہے کہ وزیراعظم کو استعفا دینا چاہیے جب کہ وکلا کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کے لیے ہڑتال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں تو شریف فیملی کی 10 کمپنیاں نکل آئیں جو سب خسارے میں تھیں لیکن نقصان کے باوجود ان کی جائیدادوں میں اضافہ ہو رہا ہے کیوں کہ یہ لوگ کرپشن کرنے کے لیے کاروبار کا سہارا لیتے ہیں جب کہ جو چیزیں سامنے آرہی ہیں اس سے پتا چلتا ہے کہ ان کا کاروبار ہی کرپشن تھا۔
Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 50%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ