ہیڈلائنز


قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمٰن الثانی پاکستان پہنچ گئے

Written by | روزنامہ بشارت

قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمٰن الثانی پاکستان پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق قطری وزیر خارجہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ محمد بن عبد الرحمٰن الثانی سے ملاقاتوں میں قطر سعودی عرب تنازعے سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ ملاقات کے دوران قطری شہزادے کے خط سے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی۔

گزشتہ ماہ سعودی عرب اور مصر سمیت 7 عرب ممالک نے سیکیورٹی وجوہات پر قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔ سعودی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد نے قطر پر القاعدہ اور داعش کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا۔

گزشتہ ماہ مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا تھا کہ پاکستان قطر سعودی تنازعے میں غیر جانبداری کی پالیسی پر کاربند ہے اور دونوں ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔

یہاں یہ بھی یاد رہے کہ رواں ماہ قطری شہزادے نے پاکستان اور سفارتخانے آنے سے انکار کردیا تھا اور وزیر اعظم نواز شریف کو بھیجے گئے خط کی تصدیق کے لیے پاناما جے آئی ٹی کو دوحہ آنے کی دعوت دی تھی۔

پاناما جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے 19 مئی کو خط لکھ کر 25 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم شہزادہ حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 53%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ