ہیڈلائنز


بھارتی جارحیت پر دو ٹوک جواب

Written by | روزنامہ بشارت

 

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیزفائز خلاف ورزیوں کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ ڈی جی ایم او پاکستان نے پاک فوج کی گاڑی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر بھارت سے سخت احتجاج کیا۔
 
ڈی جی ایم او پاکستان میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ بھارت کی ان کارروائیوں سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا، ایسے اقدامات بڑے سانحے کا سبب بھی بن سکتے ہیں، اگر اشتعال انگیزی نہ روکی تو بھرپور اور سخت کارروائی کی جائے گی، نہیں چاہتے کہ ایک دوسرے کی سپلائی لائنز بند کردی جائیں۔
 
واضح رہے گذشتہ روز بھارتی فوج نے ایل اوسی پر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔
Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ