ہیڈلائنز


وزیراعظم نااہلی کیس میں اٹارنی جنرل اور درخواست گزاروں کو نوٹسز جاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم نااہلی کیس میں درخواست گزاروں اور اٹارنی جنرل کو 8 دسمبر کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ 8 دسمبر کو وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا، بنچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کریں گے، اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں اسحاق خاکوانی، گوہر نواز سندھو، چوہدری شجاعت اور اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی تشریح کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا تھا کہ وہ لارجر بینچ تشکیل دیں، جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ قائم کیا ہے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 65%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ