ہیڈلائنز


نواز لیگ کو بڑا دھچکہ، (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی اعجاز چوہدری تحریک انصاف میں شامل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: منڈی بہاؤ الدین کے حلقہ این اے 108 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد چوہدری تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ عمران خان سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعجازاحمد چوہدری نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے کی دیانتداری سے خدمت کی، کبھی اپنے کاروبار یا ذاتی مفاد کے لئے نہیں سوچا لیکن تمام حالات کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے دیکھا کہ میں اب اس نظام میں مزید عوام کی خدمت نہیں کرپاؤں گا اس لئے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفیٰ ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اب میں عمران خان کے شانہ بشانہ کام کروں گا۔ واضح رہے کہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے اعجاز احمد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے ممتاز تارڑ کو شکست دی تھی اور بعد ازاں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

Partly cloudy

10°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 73%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Wednesday 8°C / 14°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ