ہیڈلائنز


نواز حکومت نے تحریک انصاف کو 30 نومبر کے جلسے کی اجازت دے دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 30 نومبر کے جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیالت ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے کی اجازت سے متعلق جہانگیر ترین اور اسد عمر کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ 30 نومبر کو جلسے کے لیے تحریک انصاف سے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ضلعی انتطامیہ نے معاہدے کی کاپی عدالت میں پیش کی جس کے مطابق معاہدے میں اتفاق کیا گیا ہے کہ 30 نومبر کو تحریک انصاف کے جلسے میں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر پولیس کو کارکنوں کی گرفتاری کا اختیار نہیں ہوگا جبکہ دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، بعد ازاں عدالت نے درخواستوں پر مزید کارروائی 2 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ دوسری جانب 30 نومبر سے قبل ہی انتظامیہ نے اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اور داخلی راستوں پر کنٹینر لگا کر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں اور ریڈ زون کے اطراف پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اسپیشل برانچ کی جانب سے ٹریفک پولیس کو جلسے میں آنے والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے بھی فہرستیں فراہم کردی گئی ہیں۔

Partly cloudy

28°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 73%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ