ہیڈلائنز


این ای ڈی یونیورسٹی کی جانب سے نئے تقرر کردہ ایسوسی ایٹ پروفیسرزمیں اپائنمنٹ لیٹرز تقسیم

Written by | روزنامہ بشارت

 

کراچی: این ای ڈی یونی ورسٹی آف انجیئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے نئے تقرر کردہ ایسوسی ایٹ پروفیسرز (بی پی ایس20) میں اپائنمنٹ لیٹرز تقسیم کیے گئے۔
 
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں 11 اساتذہ کو لیٹرز جاری کیے گئے، جن میں شعبہ الیکٹریکل کے ڈاکٹر محمد محسن امان، شعبہ سول کی ڈاکٹرتہمینہ ایوب، شعبہ انوارمینٹل سائنسز کے ڈاکٹر محمود علی اور ڈاکٹر سعدیہ خان، شعبہ مکینیکل کے ڈاکٹر سید مرتضی مہدی اور ڈاکٹر معاذ اختر، شعبہ ٹیکسٹائل کے ڈاکٹر علی حسن محمود، شعبہ کیمیکل کے ڈاکٹر ظہور الحسین اعوان، شعبہ پولیمر اینڈ پیٹروکیمیکل کے ڈاکٹر سعود ہاشمی، شعبہ ہیومینٹیس کے ڈاکٹر عبد الحئی مدنی اور ڈاکٹر فاروق حسن شامل ہیں۔
 
تقریب کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ ٹیچنگ اور تحقیق دونوں ہی میں اپنی کارکردگی کو بہتر کرکے معاشرتی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں۔
 
یاد رہے کہ وائس چانسلر این ای ڈی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد گریڈ 1 تا 15کے 168 ملازمین کو بھی ریگولر کیا ہے۔

 

 
Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 68%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ