ہیڈلائنز


جمہوریت کی خاطر نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت جمہوریت کو صرف نواز شریف سے خطرہ ہے،نواز شریف استعفیٰ دیں گے تو جمہوری نظام مضبوط ہو گا۔
 
میڈیا ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اپوزیشن جماعتوں اور پیپلز پارٹی پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا کو یاد ہونا چاہیے کہ پیپلز پارٹی نے 2014 کے دھرنے میں نواز شریف کا ساتھ دیا تھا ، جے آئی ٹی کی رپورٹ نے وزیر اعظم کو قصور وار ٹھہرایا ہے ، نواز شریف استعفیٰ دیں گے تو جمہوری نظام مضبوط ہو گا ۔
 
انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی صرف جمہوریت کی خاطر نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں،ہمیں جمہوریت کا سبق پڑھانے والوں کو ہمارے ماضی اور حال کی جدوجہد کے بارے میں کیا نہیں علم ؟ ہم نے اس وقت بھی جمہوریت کا علم بلند کیا جب آج جمہوریت کا راگ الاپنے والے آمروں کی گود میں اچھلتے کودتے تھے ۔
Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ