ہیڈلائنز


غلط مشوروں کے باعث آج یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

 

اسلام آباد: پاناما لیکس پر جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار کے درمیان تناﺅ کی خبریں گردش کر رہی ہیں ، وزیر داخلہ گزشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نہ صرف دیر سے پہنچے بلکہ اجلاس کے دوران ہی چلے گئے۔اجلاس کے دوران جے آئی ٹی رپورٹ اور اس کے بعد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اپنے تحفظات کا برملا اظہار کیا ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مخاطب ہو کر کہا کہ میرے مخلصانہ مشوروں کو نظر انداز کیا گیا ، پارٹی کے بعض رہنماﺅں نے اداروں کیخلاف سخت زبان استعمال کی اور غلط مشوروں کے باعث آج یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم نوازشریف نے جواباُُ کہا کہ آپ نے جتنی وفاداری دکھائی اس سے کہیں زیادہ آپکو عزت سے نوازا،ہمیشہ آپکے کھل کر بات کرنے کی حوصلہ افزائی کی اور آپکے شکووں کے بارے میں علیحدہ جواب دوں گا۔
 
 
 
Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ