ہیڈلائنز


وزارت مذہبی امور نے حج 2017کے فلائیٹ آپریشن کا شیڈول جاری کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2017کے فلائیٹ آپریشن کا شیڈول جاری کردیاہے ،پہلی حج فلائیٹ 24جولائی کو اسلام آباد سے عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوگی، سرکاری سکیم کے تحت1لاکھ 7ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس جائیں گے ،حج فلائیٹ 24جولائی سے 26اگست تک جاری رہیں گی ۔وزارت مذہبی امور

کے ڈائریکٹرمیڈیا عمران صدیقی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج فلائیٹس شیدول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پہلی حج فلائیٹ پی کے 2003 رات اڑھائی بجے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی اورپہلی حج فلائیٹ سے جانے والے عازمین کو وزیر مذہبی امور سردار یوسف رخصت کرینگے اعلامئے کے مطابق حج فلائیٹ آپریشن 24جولائی سے 26اگست تک جاری رہے گاجس میں چار ایئرلائنز پی آئی اے، سعودی ایئرلائن،ایئر بلیو اور شاہین ایئرلائن شریک ہونگی اعلامئے کے مطابق تمام عازمین حج اپنی فلائیٹ کا شیڈول وزارت مذہبی امور کی ویب سائیٹ سے چیک کرسکتے ہیں تاہم وزارت کی جانب سے تمام عازمین کو حج فلائیٹس کے بارے میں پہلے سے اگاہ بھی کر دیا جائے گا اعلامئے کے مطابق حجاج کی واپسی کے لئے فلائیٹ آپریشن 6ستمبر سے 6اکتوبر تک جاری رہے گا امسال سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 7ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس جائینگے۔

Partly cloudy

17°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 52%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ