ہیڈلائنز


زرداری کو چیف جسٹس کے قتل میں پھنسانے کا انکشاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کو قتل مقدمہ میں پھنسانے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے حاضر سروس چیف جسٹس کو قتل کرانے کے منصوبہ کانکشاف ہوا ہے ۔ذرائع نے نکشاف کیا شریف کے سیکرٹری توقیرہے کہ2009میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ شریف کو قتل کرانے کے منصوبہ کی حکمت عملی اس وقت کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز

 نے اپنے قریبی ساتھیوں کی مدد سے تیار کی سابق چیف جسٹس کو قتل کروا کر انکا الزام میاں برادران کے سیاسی حریف اور اس وقت کے صدر مملکت آصف علی زرداری پر ڈالا جائے گا۔2010میں گھناؤنی سازش جب بے نقاب ہوئی تو جوڈیشل انکوائر ی کے ساتھ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سینئر افسران نے انکوائری بھی کی جس میں انہیں نے انتہائی چونکا دینے والے انکشافات کا سامنا کرنا پڑا ،انکوائری کے سربراہ نے بتایا کہ جب وہ انکوائری کر رہے تھے تو معلوم ہوا کہ توقیر شاہ ،ڈی جی سول ڈیفنس احسن الرحمن ،ڈائریکٹر سپیشل برانچ شاہ محمود ،ونون لیگ کے گلوبٹوں کی مدد سے سابق چیف جسٹس کو اس وقت قتل کر دیں گے جب وہ گھر سے عدالت کی جانب آرہے ہونگے ،اس حوالے سے توقیر شاہ نے قبل از وقت ایک پراپیگنڈا کیا کہ سابق چیف جسٹس کو سابق صدر زرداری و دیگر ساتھیوں بابر اعوان،سلیمان تاثیر و دیگر کی مدد سے قتل کرانا چاہتے ہیں ،اس حوالے سے جب انکوائری آگے بڑھی تو پوری سازش کے پیچھے توقیر شاہ اورموجودہ وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف تھے ۔ایف آئی اے نے اپنی انکوائری رپورٹ عدالت عالیہ کو بھیج دی جس کی بعدازان جوڈیشل انکوائری نے بھی توثیق کر دی تھی۔ایف آئی اے کے آفیسر نے بتایا کہ موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تحقیقات مکمل ہونے پر اپنے ساتھی کو بچانے کے لیے رپورٹ پر اعتراضات اٹھائے تو پھر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے جوڈیشل کمیشن بنایا تو انہوں نے تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کی توثیق کرتے ہوئے فوری ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا ،جس میں توقیر شاہ ،،ڈی جی سول ڈیفنس احسن الرحمن ،ڈائریکٹر سپیشل برانچ شاہ محمود ،ونون لیگ نامعلوم گلوبٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے فائل ڈمپ کر دی گئی

Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: N at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ