ہیڈلائنز


شیری رحمن نے بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کے حکومت و شریف خاندان سے خفیہ رابطے نہیں ہیں جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لئے وزیر اعظم فوری مستعفی ہوں‘فرحت اللہ بابرنے کہاہے کہ شریف خاندان متنازع ہوچکا ‘ان کو جاناہی ہوگا۔ بدھ کو زرداری ہاؤس میں پریس کانفرنس

کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا شریف خاندان نے ابھی نوشتہ دیوار نہیںپڑھا مگر جتنا مرضی تاخیری حربے استعمال کرلیں انہیں وزارت عظمیٰ سے الگ ہونا پڑے گا‘سسٹم کو ہمیشہ بچاتے رہیں گے ، پاکستان کو بچانے کیلئے نواز شریف کو جانا ہوگا ،قطری خط اور عزیزیہ اسٹیل مل افسانہ نکلا‘ ن لیگ والوں کو جے آئی ٹی رپورٹ کو پڑھ لیناچاہیے ،ان کا اقتدار میں برقرار رہنے کا اخلاقی اور قانونی جواز نہیں رہا۔اس موقع پر اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف خاندان نے قوم اور عدلیہ کو دھوکہ دیا ،شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات پیش کیں جو بہت سنگین جرم ہے‘ نواز شریف نے اپنے ایک بیٹے کو لندن اور دوسرے کو سعودی عرب میں کاروبار سنبھالنے کیلئےبٹھا دیا تاکہ انکم ٹیکس بھی نہ دینا پڑے اورلوٹی ہوئی دولت کو تحفظ بھی حاصل رہے‘ نواز شریف کو بیٹے نے ڈیڑھ ارب روپے بطور تحفہ بھیجے ، یہ کیسا کاروبار ہے جس میں ڈیڑھ ڈیڑھ ارب روپے تحفے کے طورپربھیجے جائیں‘ ایک منصوبے کے تحت پاکستان کو لوٹاگی

Cloudy

22°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 37%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 14°C Scattered showers
Sunday 11°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 14°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ