ہیڈلائنز


تحریک انصاف عمران خان اورعلامہ طاہر القادری کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا

Written by | روزنامہ بشارت

انسداد دہشتگردی کے جج شاہ رخ ارجمند نے2014 ءکے دھرنے کے دوران ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جنجوعہ پر تشدد، سرکاری ٹی وی پر حملے اور ریڈ زون میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں عمران خان اور طاہر القادری کو مفرور قرار دیتے ہوئے دونوں رہنماﺅں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔
عدالت نے پولیس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی جائیداد یں ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کے مزید تین گواہوں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیا ۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایس ایچ او سیکرٹریٹ سے عمران خان اور طاہر القادری کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔اس کے علاوہ سرکاری ٹی وی چینل اور پارلیمنٹ ہاﺅس پر دھاوے کے حوالے سے سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو بھی بطور گواہ طلبی کا سمن جاری کیا گیا ہے۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت سے عمران خان اور طاہر القادری کی مسلسل غیر حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ تھانوں اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو بھی نوٹسز جاری کر دیے اور کیس کی مزید سماعت 20جولائی تک ملتوی کر دی ۔

Scattered thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Scattered thunderstorms
Humidity: 53%
Wind: SW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 31°C Sunny
Saturday 28°C / 30°C Scattered thunderstorms
Sunday 26°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ