ہیڈلائنز


پاکستان کی غیر جانبداری کی پالیسی مناسب ہے

Written by | روزنامہ بشارت

عراقی سفارت خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب عراقی سفیر کا کہنا تھا کہ داعش ایک خطرناک ترین بین الاقوامی تنظیم ہے، جس نے موصل پر 10 جون 2015 میں قبضہ کیا، عراقی عوام نے مذ ہب، نسل اور فرقہ سے بالا تر ہو کر داعش کو شکست دینے میں مدد کی، داعش کے دہشت گرد دنیا میں ایک سو سے زائد ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی مزہبی قیادت و مجتہدین نے بھی داعش کے خلاف فتوی دیا، کرد، حشد الشعبی، سنی قبایل نے مل کر داعش کے خلاف جنگ لڑی، داعش نے انسانوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کی اور ہزاروں عراقیوں کا قتل عام کیا ۔

عراقی سفیر کا کہنا تھا کہ اب ایک فیصد داعش موجود ہے، صرف موصل ہی نہیں دیگر کئی شہروں میں بھی داعش موجود ہے، داعش کے خلاف جنگ میں ہمارے ہمسایہ ممالک نے ہماری بہت مدد کی، پاکستان نے بھی اس لڑائی میں ہمارا ساتھ دیا، پاکستان کا دشمن عراق کا دشمن ہے۔

علی یاسین محمد کریم نے مزید کہا کہ پاکستان اور عراق کا انٹیلی جنس کا تعاون موجود ہے، ہمارے ہوا بازوں کو یہاں پاکستان میں تربیت دی گئی، جس میں حشد الشعبی میں مسلم اور غیر مسلم دونوں شامل ہیں، حسد الشعبی کو عراقی قومی افواج میں شامل کیا جائے گا۔

قطر اور خلیجی ممالک کے تنازع کے حوالے سے عراقی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور قطر کے تنازع میں عراق غیر جانبدار رہے گا، پاکستان کی غیر جانبداری کی پالیسی مناسب ہے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 85%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Sunny
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ