ہیڈلائنز


ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، دفتر خارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، اسی وجہ سے وہ سارک کی مختلف ذیلی تنظیموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ اس حوالے سے 18 ویں سربراہی کانفرنس کے میزبان ملک نیپال نے بھی پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے سارک اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں ہتھیاروں کی دوڑ کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر زور دیا ہے۔ اس کے علاوہ کانفرنس کے دوران انہوں نے تنظیم کے 6 رکن ممالک کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کی ہیں تاکہ باہمی تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔ سارک ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ معاہدے کو پاکستان نے بلاک نہیں کیا، ماہرین کے اجلاس کے بعد اس معاہدے کا اندرونی طریقہ کار ابھی پورا نہیں ہوا ہے لیکن یہ طریقہ کار پاکستان کے علاوہ کچھ دیگرسارک ممالک بھی پورا نہیں کرسکے۔ 

تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان پورے خطے کی ترقی کے لئے پڑوسی ممالک سے امن چاہتا ہے لیکن ہمسایوں سے اچھے تعلقات برابری کی بنیاد پر ہوتے ہیں اور پاکستان اسی بنیاد پر ہی بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، اس حوالے سے بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات بے بنیاد ہیں، بھارت کو اس قسم کے بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ بے بنیاد الزامات کسی بھی مسئلے کے حل میں مثبت اثرات مرتب نہیں کرسکتے۔ الزامات کے بجائے دہشت گردی جیسے مسائل کا حل باہمی تعاون سے نکالا جاسکتا ہے۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 66%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ