ہیڈلائنز


عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر نہ ماریں، پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے آر اووز سے متعلق سپریم کورٹ میں جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید ہے کہ وہ اب یوٹرن نہیں لیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ فتنہ فساد کے بجائے قانون سے راستہ نکالیں گے، اگر ان کے پاس انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ثبوت ہیں تو عدالتوں میں پیش کریں تاکہ حکومت بھی جواب دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے آئین بنایا اور ریاست اسی آئین کے مطابق چل رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹ آئیں ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے تھے کہ ان کی جانب سے لگائے گئے الزامات مان لئے جائیں لیکن اب ان کے رویے میں مثبت تبدیلی آئی ہے تاہم چاہتے ہیں کہ وہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر نہ ماریں، پاکستان ایک مہذب ملک ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ملک کا سب سے بڑا صنعت کار عمران کے بائیں کھڑا ہوتا ہے۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Partly cloudy
Monday 18°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Mostly sunny
Thursday 22°C / 25°C Sunny
Friday 20°C / 25°C Sunny
Saturday 21°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ