ہیڈلائنز


تحقیقات کے دوران نوازشریف کو وزیراعظم نہیں ہونا چایئےتھا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کے دوران نوازشریف کو وزیراعظم نہیں ہونا چایئےتھا، چیئرمین ایس ای سی پی کی جانب سے ٹیمپرنگ پر ہمارے جو خدشات تھے وہ درست ثابت ہوگئے، شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد اپنے رد عمل میں کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں اور اب ملک پر بھی کسی منہ سے حکومت کریں گے،ساری قوم کےساتھ جھوٹ بولا گیا، انصاف کو روکنے کے لیے بہت کوشش کی گئی جو ناکام ہوگئی۔

قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، عمران

انہوں نے کہا کہ قوم کو مبارک باد دیتا ہوں یہ نئے پاکستان بنیاد ہے، جے آئی ٹی پر لفظی حملے اوردھمکیاں دی گئیں لیکن پھربھی سچ سامنے آگیا، ہمارے خدشات درست ثابت ہوگئے، بلیک میل کرنے کےلیے میرے اور ساتھیوں کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے، نوازشریف کا نام گاڈ فادر بالکل ٹھیک رکھا گیا ہے

نواز شریف کا قصور منی لانڈرنگ ہے، کرپشن سے بڑا جرم منی لانڈرنگ ہے، یہ لوگ کرپشن کرکے ڈالر خرید کر منی لانڈرنگ کرتے ہیں جس سےقومی خزانے کو نقصان ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی سمیت دیگرادارے شریف خاندان کی کرپشن بچارہےہیں۔

ایاز صادق بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوں 

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں کو اداروں کا سربراہ بنا دیا تو وہ ادارے کیوں کسی اور کا حکم مانیں گے، ان لوگوں نے ڈرا دھمکا کر اور لوگوں کو خرید کر اپنی حکومت قائم کر رکھی ہے، وزیراعظم کے ساتھ ساتھ ایازصاد ق کو بھی اپنے عہدے سے مستفی ہوجانا چاہیے کیونکہ یہ سب مل کر ملک لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ایازصادق نے نواز شریف کے بجائے میرے خلاف ریفرنس بھیج دیا تھا۔

جے آئی ٹی کی جرات اور میڈیا کو سلام پیش کرتا ہوں

عمران خان نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج سب کچھ سامنے آگیا، آج ثابت ہوگیا ہے کہ مے فیئرفلیٹس کی اصل مالکہ مریم نوازہیں، انہوں نے کہا کہ جےآئی ٹی کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، جےآئی ٹی نے ریاستی دباؤ کو مسترد کردیا، حقائق سامنے لانے پرجےآئی ٹی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 83%
Wind: SE at 6.44 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ