ہیڈلائنز


جے آئی ٹی کی رپورٹ میں مریم نواز کیخلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی گئی ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :سپریم کورٹ میں پانامہ کیس سے متعلق جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے جو کہ 8000ہزار صفحات پر مشتمل ہے ۔ نیب آرڈیننس سیکشن9 اےوی کےتحت یہ کرپشن ،بدعنوانی کےزمرےمیں آتا ہے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ میں مریم نواز کیخلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کی مالک مریم نواز ہیں جبکہ نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کی ملکیت کے دستاویزات جعلی ہیںےقاعدہ ترسیلات لندن کی ہل میٹل کمپنی، یواےای کی کیپٹل ایف زیڈای اور سعودی عرب میں ہل میٹل کمپنی کی طرف سے ترسیل کی گئیں۔ جبکہ بے قاعدہ ترسیلات اور قرض نوازشریف، حسین نواز اور حسن نواز کو ملا۔ جبکہ وزیراعظم نوازشریف، حسین ،حسن نواز جےآئی ٹی کےسامنے رقوم کی ترسیلات کی وجوہات نہیں بتاسکے۔ برطانیہ کی کمپنیاں نقصان میں تھیں، مگربھاری رقوم کی ریوالونگ میں مصروف تھیں۔۔ جبکہسپریم کورٹ نے کہاہے کہ حسین نواز فوٹو لیک پرکمیشن بنانے کا معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ٗ حکومت کمیشن بنانا چاہے تو بناسکتی ہے ۔ پیر کو جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے حکومت کی جانب سے حسین نواز فوٹو لیک کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرائے جانے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی کہ اگر وہ چاہے تو ذمہ دار کیخلاف کارروائی کرسکتی ہے ٗاس کے علاوہ حکومت تصویر لیک کے معاملے پر کمیشن بنانا چاہے تو بنا سکتی ہے کیونکہ کمیشن بنانے کا معاملہ عدالت کے دائر اختیار میں نہیں آتا۔عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تصویر لیک کے ذمہ دار کا نام منظر عام پر لایا جائے۔بعد ازاں عملدرآمد بنچ نے سماعت کے دوران حسین نواز کی تصویر لیک کے معاملے پر درخواست نمٹادی۔

Showers

10°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 89%
Wind: SE at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 11°C Mostly cloudy
Thursday 5°C / 12°C Partly cloudy
Friday 5°C / 13°C Mostly sunny
Saturday 6°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 8°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 17°C Sunny
Tuesday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ