ہیڈلائنز


سینئر صحافی حامد میر نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی صحافی کو نہیں پتہ کہ جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں کیا ہو گالیکن اگر جے آئی ٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 13سوالوں کے جواب جاننے کے لیے جے آئی ٹی ارکان نے سر توڑ کوشش کی ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگی رہنماﺅں نے جو رد عمل دئیے ہیں اس سے لگتہ ہے کہ جے آئی ٹی کے پاس کچھ نہ کچھ ایسا آگیا ہے جس سے شریف خاندان کو خطرہ ہے ،کچھ نہ کچھ ایسا ضرور ہو گا جس سے انہیں نقصان پہنچے گا ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے گلف اسٹیل کے معاملے میں کافی ساری دستاویزات کھنگالی ہیں اور ایسی معلومات بھی حاصل کر لی ہیں جو پہلے کسی کو نہیں پتہ تھی اور نہ ہی سپریم کورٹ کے علم میں تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی تفتیش کے طریقہ کار میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں تھی ،صرف تصویر لیک ہونا کا معاملہ غلط تھا جس کا فائدہ شریف خاندان کو ہوا،اس کے علاوہ جے آئی ٹی نے صرف 13سوالوں سے متعلق تحقیقات کیں ۔حامد میر نے کہا کہ اس بار تفتیش وی آئی پی طریقے سے ہوئی ،ورنہ ماضی میں آصف علی زرداری کو 11سال جیل میں رکھا اور پھر ان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 35%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 14°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ