ہیڈلائنز


ریکارڈ ٹمپرنگ معاملے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بلواسطہ مجرم ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ریکارڈ ٹمپرنگ معاملے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بلواسطہ مجرم ہیں کیونکہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے ان کے کہنے پر ریکارڈ تبدیل کرنے کی کوشش کی ۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی ریکارڈ ٹمپرنگ میں ڈائریکٹ ملوث ہیں اور اسحا ق ڈار بلواسطہ مجرم ہیں جنہیں اب اس کیس میں گرفتار کر لیا جائے گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو بھی گرفتار کیا جائے اور پولیس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی پکڑے کیونکہ ان کے کہنے پر ظفر حجازی نے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی ۔عدالت سے غلط بیانی پر ظفر حجازی کیخلاف بھی مقدمہ بنتا ہے 

Sunny

17°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 32%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ