ہیڈلائنز


جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے

Written by | روزنامہ بشارت

جسٹس اعجاز افضل خان کی سر براہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی خصوصی بینچ پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کررہا ہے۔ سماعت کے آغاز میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے رپورٹ پیش کی۔

 

سماعت کے دوران جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے جے آئی ٹی بنائی جس نے اپنا کام مکمل کرلیا، جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں تصویر لیک کرنے والے کا نام نہیں لکھا، ہمیں کمیشن کی تشکیل کی درخواست کی گئی جو ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ، ہم نے پوچھا تھا کہ تصویر لیک پر رپورٹ پبلک کریں یا نہیں، ہمارے خیال میں تصویر لیک معاملے پر کمیشن تشکیل دینے کی ضرور ت نہیں، اگر ہم ذمہ دار شخص کا نام ظاہر کرتے ہیں تو حکومت چاہے تو کمیشن تشکیل دے سکتی ہے۔

رپورٹ میں بیرون ملک سے حاصل ہونے والے شواہد کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ آڈٹ فرمز کی رپورٹ اور دبئی سے ملنے والی دستاویزات بھی اس میں شامل ہیں۔ پہلےایس ای سی پی پر ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم رپورٹ میں ٹیمپرنگ کا لفظ نہیں بلکہ فالسی فائنگ اور فارجنگ استعمال کیا گیا ہے۔
 
Mostly cloudy

17°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 38%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 17°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 15°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ