ہیڈلائنز


جمائمہ خان یہودی تھی ہی کب؟؟اوپر سے 21سال کی عمرمیں وہ بے چاری۔۔۔

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مریم نوازکی جے آ ئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر یہ قوم کی بیٹی والی ڈرامہ بازی ایسے لوگوں کو زیب نہیں دیتی جن کے نزدیک لوگوں کی بہنوں بیٹیوں کی کوئی عزت نہیں۔ انھوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جمائمہ خان اس وقت صرف 21یا 22سال کی

تھی جب ان لوگوں نے اسے یہودی لابی کہہ کہہ کر اسے پریشان کیا ۔اس کی عمر زیادہ ہوتی تو شاید وہ برداشت کر لیتی ۔دوسری بات یہ ہے کہ وہ یہودی تھی ہی نہیں وہ تو عیسائی تھی اور اس ماحول سے نکل کر مسلمان ہو کر آئی تھی ۔ہے کہ اس سے بڑھ کر منافقت اور ڈرامہ بازی کیا ہوگی۔ایک تو یہ لوگ عیسائیوں کو بھی یہودی لابی کا حصہ قرار دے دیتے ہیں۔ اس بے چاری نے عام استعمال کی ٹائلیں اپنی ماں کو کرسمس کے تحفے کے طور پر بھیجیں تھیں تو کسٹم والوں نے روک لیا کہ آپ ملکی نوادرات چوری کر کے لے جا رہی ہیں۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جسے یہ لوگ نوادرات کہہ رہے ہیں وہ میرے گھر پر بھی لگی ہوئی ہیں۔عمران خان کا یہ بھی کہا تھا کہ بے نظیر بھٹو، نصرت بھٹو، شیریں مزادری اور فردوس عاشق اعوان کو ان لوگوں نے کیا کچھ نہیں کہا۔مجھے اسی بات کاغصہ تھا۔

Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 68%
Wind: SE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ