ہیڈلائنز


عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ کے حق میں میدان میں آگئے

Written by | روزنامہ بشارت

 

 
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے شریف خاندان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک لمبے عرصے کے بعد سابقہ اہلیہ جمائمہ کے حق میں میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے کہاہے کہ جب 21سال کی لڑکی مسلمان ہو کر پاکستان آئی تو انہو ں نے پوری کمپین چلائی کہ وہ یہودی تھی ۔
 
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا نواز شریف حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہناتھا کہ 21سال کی لڑکی مسلمان ہو کر پاکستان آئی تو انہو ں نے پوری کمپین چلائی کہ وہ یہودی تھی ،آپ تصدیق ہی کرلیں کہ وہ عیسائی ہے یا یہودی ؟مجھے پتہ ہے اس وقت جمائمہ پر کیا گزری تھی ،اس کے بعد جمائمہ پر انہوں نے 1998میں ٹائلیں اسمگل کرنے کا کیس کر دیا جو کہ ناقابل ضمانت الزام تھا ۔
 
عمران خان کا کہناتھا کہ بے نظیر میری کلاس فیلو تھی مجھے پتا ہے کہ انہوں نے ان کے ساتھ کیا کیا ؟ ان کے ایک وزیر نے شیریں مزاری کے ساتھ جس طرح کی زبان استعمال کی تب ان کو عورتوں کی یاد نہیں آئی ؟۔عمران خان کا کہناتھا کہ مریم نواز کا نام میں نے لیا بلکہ ان کا نام پاناما لیکس میں آیاہے ۔
Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ