ہیڈلائنز


سہہ فریقی تجارتی راہداری میں بھارت کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں پاکستان، تاجکستان اور افغانستان کا سہہ فریقی سربراہ اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستانی وزیراعظم نوازشریف، افغان صدر اشرف غنی اور تاجک صدر امام علی نے شرکت کی۔

اجلاس اس وقت بے نتیجہ ثابت ہوا جب افغانستان نے سہہ فریقی تجارتی راہداری میں بھارت کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور زیادتی کررہا ہے، بھارتی فوج کی جانب سے مظلوم نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا جائے اور ہم بھارت کو تجارتی رعایت دیں یہ کسی صورت ممکن نہیں۔

مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک بھارت کو تجارتی رعایت نہیں دی جاسکتی تاہم ہم نے افغانستان کو راستہ دے رکھا ہے اس کے سامان کی ترسیل کو نہیں روکا جائے گا۔

Clear

13°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 37%
Wind: W at 6.44 km/h
Monday 9°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Mostly sunny
Friday 11°C / 13°C Sunny
Saturday 9°C / 14°C Sunny
Sunday 11°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ