ہیڈلائنز


جمائما کی جانب سے عمران خان کو بھیجی گئی منی ٹریل عدالت میں جمع

Written by | روزنامہ بشارت

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کی جانب سے عمران خان کو بھیجی گئی منی ٹریل عدالت میں جمع کروا دی گئی۔ دستاویزات میں بنی گالہ کی زمین خریدنے اور جمائما کی رقم کی تفصیلات شامل ہیں۔

عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک کمائی گئی آمدن پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔ بیرون ملک کمائی گئی آمدن پاکستان میں ظاہر کرنا ضروری نہیں۔

جواب میں کہا گیا کہ بنی گالہ کی ایڈوانس رقم میں نے خود جمع کروائی تھی۔ ان کے مطابق جمائما سے رقم ادھار لی جس کو سنہ 2002 کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیا تھا۔

جواب میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جمائما کی جانب سے دی گئی رقم سے متعلق چارٹ اب جمع کروا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے پاس کسی بھی قسم کا ریکارڈ طلب کرنے کا اختیار ہے تاہم تمام لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔

 

Sunny

6°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 74%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 4°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 13°C / 17°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Sunny
Thursday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ