ہیڈلائنز


کالعدم حقانی گروپ پاکستان میں نہیں افغانستان سے چلایا جارہا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، کئی کشمیری نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جو ناقابل شناخت ہیں حریت رہنماؤں کو نماز عید کی ادائیگی سے بھی روک دیا گیا جب کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو روکنے کے لئے کیمیائی ہتھاروں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، پاکستان ان تمام مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ پوری امت مسلمہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے جب کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بھی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کی ہے امریکا کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کو دہشت گردقرار دینا بلاجواز ہے۔

نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان میں عیدالفطر سانحہ پارہ چنار، کوئٹہ اور احمد پور شرقیہ جیسے واقعات کی وجہ سے ملے جلے جذبات کے ساتھ منائی گئی تاہم پاکستان سے دہشت گردی کے تمام نیٹ ورکس کا خاتمہ کردیا گیا ہے جب کہ چند بچے کچھے دہشت گرد بھی ملک سے فرار ہوگئے ہیں،  امریکی سینیٹرز نے بھی دورہ پاکستان میں پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کاوشوں کو سراہا۔ کالعدم حقانی نیٹ ورک اب پاکستان میں موجود نہیں بلکہ افغانستان سے چلایا جارہا ہے، افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے متعدد رہنماؤں کا مارا جانا ہمارے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔

Clear

13°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 37%
Wind: W at 6.44 km/h
Monday 10°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 13°C Rain
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ