ہیڈلائنز


اسلام آباد اور کراچی میں میڈیکل ایئر یونیورسٹیز بھی قائم کی جارہی ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

ایئرچیف سہیل امان نےپاک فضائیہ کے دفاعی وژن کے تحت ایوی ایشن سٹی کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور کراچی میں میڈیکل ایئر یونیورسٹیز بھی قائم کی جارہی ہیں۔

پاک فضائیہ کےسربراہ کا کہناتھاکہ ایئریونیورسٹی ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردارادا کررہی ہے جبکہ مضبوط دفاع کےلیے ایسے اداروں کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ مضبوط پاکستان کےلیے ایک مضبوط فضائیہ اور ایک فضائی پلیٹ فارم انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن سٹی کا قیام انتہائی موزوں وقت پر کیا گیا ہے اور یہ ہرقسم کی ضروریات کو پورا کرے گی۔

وفاقی وزیرکا کہناتھا کہ ایوی ایشن سٹی سے نہ صرف ہمیں دفاع اور سلامتی کے شعبے میں صلاحیتیں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ کمرشل ایوی ایشن سرگرمیوں کے لئے بنیاد ثابت ہو گی۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 25%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ