ہیڈلائنز


ہم نے وہ قرض بھی ادا کئے ہیں جو ہم پر واجب نہ تھے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔مریم نواز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی دونوں بھائیوں حسن، حسین اور شوہر صفدر کے ساتھ

پہنچیں جبکہ ان کے ہمراہ وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی بھی تھے۔ جے آئی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے وہ قرض بھی ادا کئے ہیں جو ہم پر واجب نہ تھے، انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کو علم نہیں کہ الزام کیا ہے، دنیا میں پہلے الزام لگایا جاتا ہے اور اس کے بعد تحقیقات ہوتی ہیں لیکن پاکستان میں اس کا الٹ ہو رہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی اس وقت شریف خاندان پر الزام ڈھونڈ رہی ہے. قوم کا پیسہ ہڑپ کرنے والے اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں. مریم نواز نے مزید کہاکہ میں نے بھی جے آئی ٹی سے ایک سوال پوچھا کہ ہمیں بتایا جائے کہ ہم پر الزام کیا ہے.مخالفین مجھ پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکے، ان کا کہنا تھا کہ آج ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کے نام کی تختی لگی ہے،بیٹی کو نواز شریف کی کمزوری سمجھنے والے مجھے طاقتور پائیں گے.جے آئی ٹی میں پیشی کے لیے روانگی سے قبل مریم نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز سے ملاقات کی، سوشل میڈیا میں جاری کی گئی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ کلثوم نواز نے اپنی بیٹی کو دعائیں دے کر رخصت کیا۔ اس موقع پر خاتون اول کے ہاتھ میں قرآن پاک کا نسخہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف پولیس، ایف سی اور رینجرز کے دستے تعینات ہیں جب کہ جوڈیشل اکیڈمی کے باہر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ (ن) لیگی کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کے حق میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں جس پر مریم نواز کے حق میں نعرے درج ہیں۔دوسری جانب مریم نوازسے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے، کارکنان جوہرٹاون میں مقامی ایم این اے کے دفتر کے باہر جمع ہوئے جہاں انہوں نے لیگی قیادت اور مریم نواز کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 66%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ