ہیڈلائنز


میں نے جے آئی ٹی سے صرف ایک سوال پوچھا،جواب نہ ملا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : جے آئی ٹی کے سامنے دو گھنٹے کی پیشی کے بعد جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آکر مریم نواز شریف نے میڈیا سے مختصر گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے اس ملک کے وزیراعظم ، نواز شریف اور اس ملک کی بیٹی ہونے کا فرض نبھا دیا، آج میں نے وہ قرض اتار ہے، جو مجھ پر واجب ہی نہ تھا۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے پر اعتماد گفت گو میں مریم نواز شریف نے ان سب باتوں کا جواب دے دیا، جو پیشی سے قبل گردش میں تھے۔ پر اعتماد انداز میں چلتی مائیک تک آئیں اور بسم اللہ سے اپنی گفت گو کا آغاز کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے سب سے پہلے اپنے کارکنوں، رہنماؤں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ  جس نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی،میں اس کی بیٹی ہوں، میں نے آج وہ قرض اتار ہے جو مجھ پر واجب  بھی نہیں تھا،نواز شریف کیلئے اسے سے زیادہ فخر کی کیا بات ہوسکتی ہے کہ الزمات لگانے والوں کے پاس ایسے سوالات تھے جس سے دور تک کوئی تعلق ہی نہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی کو اس کی کمزوری بنانے والے انشااللہ نواز شریف کی بیٹی کو ان کی طاقت پائیں گے، نواز شریف مردانہ وار شیر دل انسان کی طرح سامنا کیا ہے اور انشااللہ سینے پر یہ ہی عوامی اور سچا جذبہ سجا کر تمغوں کی طرح 2018 کے الیکشن میں عوام کے سامنے جائے گا۔

 

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماؤں، بہنوں، بزرگوں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں،جے آئی ٹی کے تمام سوالوں کا جواب دیا، آج وہ قرض اتار دیا جو مجھ پر واجب بھی نہیں تھا، سپریم کورٹ کے آرڈر میں میرا نام نہیں تھا، پاکستان اور نواز شریف کی بیٹی کی حیثیت سے پیش ہوئی، نام نہیں ہونے کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش ہوئی، دنیا کی پہلی جے آئی ٹی ہے، جو الزام ڈھونڈ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہا جے آئی ٹی سے پوچھا ہم پر الزام کیا ہے، جے آئی ٹی کے پاس میری بات کا کوئی جواب نہیں تھا، ملک کے ہر بڑے منصوبے پر ن لیگ کی مہر ہے، منصوبوں میں ایک پائی کی کرپشن بھی نہیں ہوئی، سارے سوال فیملی بزنس سے متعلق ہیں۔

Scattered thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Scattered thunderstorms
Humidity: 53%
Wind: SW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 31°C Sunny
Saturday 28°C / 30°C Scattered thunderstorms
Sunday 26°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ