ہیڈلائنز


جے آئی ٹی نے بیان کیلئے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا

Written by | روزنامہ بشارت
ذرائع قطری شیخ حماد بن جاسم کے مطابق شیخ حماد جاسم نے پاناما جے آئی ٹی کودفتریا گھر آنے کی پیشکش کررکھی ہے، جے آئی ٹی نے ملاقات کیلئے رابطہ کیا توخوش آمدید کہیں گے لیکن جے آئی ٹی نے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا۔   اس سے قبل گزشتہ روزجے آئی ٹی میں شامل ایم آئی کے بریگیڈیئرکامران رشید اورنیب کے عرفان منگی اسلام آباد سے قطری شہزادے حمد بن جاسم کا بیان ریکارڈ  کرنے قطر کے دارالحکومت دوحا روانہ ہوئے تھے۔ جے آئی ٹی کے دوممبران عرفان نعیم منگی اوربریگیڈیئرکامران دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئے، دونوں ممبران پرواز ای کے 612 پرساڑھے 7 بجے بینظیر ایئرپورٹ پہنچے جب کہ آج دونوں ہی ممبران کی جے آئی ٹی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ شہزادہ حمد بن جاسم کی جانب سے چند روز قبل بیان جاری ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ سپریم کورٹ میں ان کے پیش کردہ خط کے ہر لفظ کو ناقابل تنسیخ شہادتوں کے ذریعے درست ثابت کردیں گے۔
Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 71%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ