ہیڈلائنز


طارق محمود پاشا ایف بی آر کے سربراہ مقرر

Written by | روزنامہ بشارت

اسحٰق ڈار کے خصوصی معاون گریڈ 22 کے افسر طارق محمود پاشا کو ایف بی آر کا سربراہ مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ فوری طور پر ریونیو ڈویژن کے سیکریٹری کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ کے ماتحت طارق محمود پاشا کے پاس سیکریٹری اکنامک افیئرز ڈویژن (ای اے ڈی) کا چارج بھی ہے، انہیں رواں برس فروری میں سیکریٹری ای اے ڈی مقرر کیا گیا تھا۔

ایک اعلیٰ عہدیدار نے طارق محمود پاشا کے سیکرٹیری ای اے ڈی کا عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے بتایا، تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ وہ وزیر خزانہ کے خصوصی معاون کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

طارق محمود پاشا کے پاس معاون خصوصی برائے وزیر خزانہ کی حیثیت سے سیکریٹری شماریات ڈویژن کا اضافی چارج بھی موجود ہے جبکہ ریونیو، شماریات، معاشی معاملات اور نجکاری ڈویژن بھی وزیر خزانہ کے ماتحت ہے۔

پاشا کا تعلق محکمہ اِن لینڈ ریونیو سے تھا، تاہم انہیں بعد ازاں سیکریٹریٹ گروپ میں منتقل کر دیا گیا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت آنے کے بعد ان کی وزارت خزانہ میں منتقلی ہوئی، جبکہ رواں برس کے آغاز میں ہی ان کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طارق محمود پاشا کی بطور چیئرمین آف ایف بی آر اور سیکریٹری ریونیو تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

 

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: E at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ