ہیڈلائنز


اسٹیٹ بینک نے سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کو تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

سیاستدانوں کو5سال میں کتنےقرض فراہم کیےگئے؟کس نے کتنا قرض لیا؟ وزارت خزانہ اوراسٹیٹ بینک نے سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کو تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

سابق گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ قرضوں کی تفصیلات کمیٹی میں پیش نہیں کر سکتے، طے ہوا تھا تفصیلات چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں پیش کی جائے گی۔

اشرف محمود کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے چیمبرمیں قرضوں کی تفصیلات فراہم کرسکتے ہیں، اسٹیٹ بینک نے ریکارڈ چیئرمین سینیٹ کے چیمبرمیں رکھنے سے بھی انکار کردیا۔

اشرف محمود کا کہنا تھا کہ تفصیلات لے آئیں گے، جس سینیٹر نے دیکھنا ہو وہ ریکارڈ دیکھ سکتا ہے۔

وزارت خانہ اور اسٹیٹ بینک کے انکار کے بعد کمیٹی نے معاملہ چیئرمین سینیٹ کو بھیج دیا اور سفارش کی کہ چیئرمین سینیٹ وزیرخزانہ سے مل کرتفصیلات کی فراہمی کا طریقہ کار طے کریں۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 81%
Wind: NE at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ