ہیڈلائنز


قطر کے شہزادے کا بیان بہت ضروری ہے ،جے آئی ٹی کو وہاں جانا چاہیے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کہا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ اس وقت تک مکمل نہیں ہوگی جب تک قطر کے شہزادے کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر جے آئی ٹی قطری شہزادے کے پاس جا کر بیان نہ لائی تو ہمارے تحفظات بڑ ھ جائیں گے ،قطر کے شہزادے کا بیان بہت ضروری ہے ،جے آئی ٹی کو وہاں جانا چاہیے ۔
وزیر اعظم کے بیٹے حسن نواز کی پیشی کے دوران فیڈ رل جو ڈیشل اکیڈمی کے باہرمیڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سے جو کاغذات مانگے گئے تھے ان کی تصدیق شدہ کاپیاں سپریم کورٹ جمع کرادی تھیں لیکن اب جے آئی ٹی نے بھی ایک لا فرم سے رابطہ کر کے وہی دستا ویزات مانگیں ہیں جو ہم نے پہلے ہی سپریم کورٹ میں جمع کر ا رکھے ہیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ جو چیز سپریم کورٹ سے مل سکتی تھی ،اسے اتنے زیادہ پیسے لگا کر حاصل کیا جا رہا ہے ۔ آصف کرمانی نے کہا کہ قطر کے شہزادے نے خط بھیجا اور تصدیق کی ،اس کے بعد جے آئی ٹی نے قطر جا کر شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے پر سو چ بچار کی ،ادھر قطر کے شہزادے نے بھی خط لکھ کر کہا کہ آپ بات کرنے کے لیے آجائیں لیکن اس طرف ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ اس وقت تک نہ مکمل ہے جب تک قطر کے شہزادے کا بیان ریکارڈ کا حصہ نہیں بن جاتا 

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 59%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 13°C / 20°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 12°C / 19°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy
Sunday 10°C / 16°C Partly cloudy
Monday 13°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ