ہیڈلائنز


بڑی طاقتیں کشمیر ، فلسطین کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹ

Written by | روزنامہ بشارت

مسئلہ کشمیر پر بھارت بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے، بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات سے انکار کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مثال نہیں ملتی ۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی ابلاغ عامہ نے بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی ہے جبکہ اسلامی تعاون تنظیم نے بھی مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ بڑی طاقتیں کشمیر ، فلسطین کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں، فلسطین اور کشمیر کے مسائل ایک ہی نوعیت کے ہیں، کشمیری، فلسطینی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، دونوں مسئلے پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل کیوں نہ ہوا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسئلے کا نمایاں روڈ میپ وضع کیا گیا ہے ، سلامتی کونسل نےفلسطین کے2ریاستی حل  کیلئے مسلسل توثیق کی۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی فلسطین  کے مسئلے کے حل میں رکاوٹ ہے۔

Mostly clear

24°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 90%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ