ہیڈلائنز


حسن نواز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاناما کیس کی جے آئی ٹی کےسامنے آج وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق پاناماکیس میں جے آئی ٹی نے آج صبح ساڑھے 11 بجے وزیراعظم نواز شریف کےچھوٹے صاحبزادے حسن نواز کو تیسری پیشی پر طلب کر رکھا ہے جبکہ آج ہی کےدن جے آئی ٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کر لیا ہے جہاں وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

خیال رہے کہ جے آئی ٹی نے پہلی بار وزیر خزانہ کو تفتیش کے لیے طلب کیا ہے جبکہ حسین نواز 4 جولائی اور مریم نواز 5 جولائی کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔

 

یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کے کزن طارق شفیع نے پاناماکیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کوئی نئی دستاویز جمع طلب نہیں کی گئی نہ ہی دوبارہ پیشی کے لیے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز، وزیراعظم کے کزن طارق شفیع اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو طلب کر چکی ہے

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 76%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ