ہیڈلائنز


ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کا ہر پاکستانی کو مطالعہ کرنا چاہئیے

Written by | روزنامہ بشارت

پی ٹی آئی چیئرمین عمران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کا مطالعہ کرنا چاہئیے، کتاب سے پتہ چلے گا بین الاقوامی سطحی پر کیوں ہماری زیادہ عزت نہیں کی جاتی۔

عمران خان نے کہا کہ کتاب بتاتی ہے چار پاکستانیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کیسے صاف انداز میں بچ نکلنے میں کامیاب ہوا۔

امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی کتاب منظرِ عام پر آئی ہے، کتاب میں ریمنڈ ڈیوس نے گرفتاری سے رہائی تک کے واقعات بیان کئے ہیں۔

کتاب میں ریمنڈ ڈیوس نے 2011 میں پاکستان کے شہر لاہور میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات درج کی ہیں، جس کے بعد انہیں جیل جانا پڑا تھا اور دونوں ملکوں کے سفارتکار انہیں وہاں سے نکالنے کے لیے سرگرم ہوگئے تھے۔

ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ ان کی رہائی میں پاکستان اور امریکا کی سرکردہ شخصیات نے اہم کردار ادا کیا۔

Clear

14°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 42%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ