ہیڈلائنز


عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

Written by | روزنامہ بشارت

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ روپے فی لٹر کمی کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے کی رات 12 بجے سے ملک بھر میں ہوگا۔

یکم جولائی سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 79.90 روپے فی لیٹر ہوگی جبکہ پٹرول 71.30 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 44 روپے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول 3.30 روپے، مٹی کا تیل 11 روپے، لائٹ ڈیزل 7 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.70 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی تھی  تاہم حکومت نے صرف پیٹرول اور ڈیزل ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا کیا ہے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ