ہیڈلائنز


یوم آزادی 2017 کی پرچم کشائی کی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں منعقد کرائی جائے

Written by | روزنامہ بشارت

وزیراعظم پاکستان کو ماضی کی جمہوری روایت کو بحال کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست یوم آزادی 2017 کی پرچم کشائی کی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں منعقد کرائی جائے۔

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی جانب سے اس معاملے پر وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں یوم آزادی کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہونا اس بات کی عکاسی ہو گی کہ ریاست اپنے اختیارات عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کر رہی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آمرانہ ادوار میں بند دروازوں کے پیچھے یوم آزادی کی تقریبات منعقد کر کے عوامی مینڈیٹ چھیننے کی کوششیں کی گئی۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ پرچم کشائی کا آغاز 1980 میں ہوا اور 1985 کے آمرانہ دور میں یہ تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخاب کے بعد دو سال کے مختصر عرصے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں منعقد ہوئی اور 1988 میں آمر کی جانب سے جمہوری حکومت کے خاتمے پر یہ تقریب دوبارہ ایوان صدر منتقل کردی گئی اور 1989میں آمرانہ دور کے خاتمے پر جمہوری حکومت اسے پارلیمنٹ کے احاطے میں لے آئی جو 1999 تک پارلیمنٹ کے احاطے میں منعقد ہوتی رہی۔

انھوں نے کہا کہ 2000 کے آمرانہ دور میں پرچم کشائی کی تقریب پھر ایوان صدر منتقل ہوئی اور سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر پارلیمنٹ ہاؤس کو منتقل نہ ہو سکی اور یہ تقریب کنوینشن سینٹر میں ہی منعقد کی جاتی ہے۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ جمہوری حکومتوں کے دور میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود 23 مارچ کی پریڈ وفاقی دارالحکومت کے عین وسط میں منعقد کی گئی جو واضح پیغام ہے کہ ہم اپنے اداروں اور عوام کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اس سلسلے میں بات کی ہے جنہوں نے مذکورہ خیالات سے اتفاق کیا۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ