ہیڈلائنز


غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ

Written by | روزنامہ بشارت

البیرٹو سیرائن کا تعلق اسپین اور ماریانو گلسین کا ارجنٹائن سے ہے۔ یہ دونوں کوہ پیما اس 13 رکنی ٹیم کا حصہ تھے، جس نے دنیا کی نویں بڑی چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کے لیے اپنے سفر کا آغاز گزشتہ ماہ کیا تھا۔ ٹیم کے باقی ارکان بخیریت واپس بیس کیمپ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم دونوں کوہ پیما لاپتہ ہیں، دونوں سے ٹیم کا آخری مرتبہ رابطہ ایک ہفتے قبل ہوا تھا۔

الپائن کلب آف پاکستان کے ترجمان قرار حیدری نے کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے دونوں کوہ پیماؤں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے تاہم موسم شدید خراب ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ دوسری جانب شدید خراب موسم اور کھانے کے بغیر ان کا زندہ رہنا انتہائی مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ نانگا پربت کو دنیا کی مشکل ترین چوٹی ہونے کی وجہ سے قاتل پہاڑ کہا جاتا ہے۔ اس پہاڑ کی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں اب تک متعدد کوہ پیما اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Clear

9°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 55%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 15°C Sunny
Wednesday 7°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 13°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny
Saturday 12°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ