ہیڈلائنز


اشرف غنی کی دہشت گردی کیخلاف تعاون کی یقین دہانی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی نے یقین دلایا ہے کہ دہشت گرد دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں اوروہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔

 

افغان صدر نے آج جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سلامتی اور دفاع سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں افغان صدر کو پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

 

بریفنگ میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امورِ خارجہ سرتاج عزیز، سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد، سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عالم خٹک، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔

 

جبکہ اشرف غنی کے ہمراہ افغان وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمدی، افغان چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد شیر محمد کریمی اور سینیئر افغان سیکیورٹی عہدیداران موجود تھے۔

 

اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

 

جی ایچ کیو آمد کے موقع پر افغان صدرکو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انھوں نے یاد گارِ شہداء پر حاضری بھی دی اور پھول چڑھائے۔

 

دو روزہ دورے پر آئے افغان صدر اشرف غنی آج پاکستانی صدر ممنون حسین کی جانب سے دی جانے والی ضیافت میں شرکت کریں گے، جبکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ان کی ملاقات ہفتے کو ہوگی۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: E at 6.44 km/h
Friday 22°C / 32°C Sunny
Saturday 25°C / 33°C Sunny
Sunday 27°C / 33°C Partly cloudy
Monday 26°C / 33°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 30°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ