ہیڈلائنز


عید الفطرکا چاند نظر آنے کے واضح امکانات

Written by | روزنامہ بشارت

 

اسلام آباد: پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں ۔ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے ۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا مقام تبدیل کر دیا گیا ۔
 
اجلاس اب پشاور میں نہیں اسلام آباد میں ہوگا ۔ ملک کے مختلف شہروں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند آج نظر آنے کے واضح امکانات ہیں ۔ شوال کے چاند کی پیدائش گزشتہ صبح 7 بجکر 31 منٹ پر ہو چکی ہے ۔ آج شام چاند کی عمر 50 گھنٹے کے قریب ہوگی ۔ ماہرین کا کہنا ہے چاند کی عمر 30 گھنٹے سے زائد ہو تو نظر آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔
Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ