ہیڈلائنز


سپریم کورٹ کے نام سے جو فیس بک پیجز ہیں وہ تمام جعلی ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

سپریم کورٹ پاکستان کے پبلک رلیشن آفیسر شاہد حسین کمبو کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں وضاحت دی گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کوئی اکاونٹ موجود نہیں ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے نام سے جو فیس بک پیجز ہیں وہ تمام جعلی ہیں اور سپریم کورٹ کا فیس بک یا کسی بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کوئی اکاونٹ یا پیج موجود نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ان تمام فیس بک پیجز اور اکاؤنٹس کو فوری طور پر بلاک کریں۔

اس کے علاوہ عدالت عظمیٰ نے ایف آئی اے کو سپریم کورٹ کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ورڈ پریس نامی ویب سائٹ پر سپریم کورٹ کے جعلی بلاگز سامنے آئے تھے جنہیں سپریم کورٹ نے بلاک کرادیا تھا۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 66%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ