ہیڈلائنز


عہدوں کا حصول میرا نصب العین نہیں

Written by | روزنامہ بشارت

جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف سے کبھی صدربننے کا مطالبہ نہیں کیا تھا کیوں کہ عہدوں کا حصول میرا نصب العین نہیں ۔

سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے کہا کہ پی ٹی آئی کوختم کرنے نہیں بلکہ پارلیمنٹ کوبچانے آیا تھا، میں نے ہرآمر کی خلاف مزاحمت کی اور کسی بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنا یہی طرز سیاست میرا اثاثہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ہمارے لئےقابل احترام ہے لیکن منتخب حکومت کو مافیا کہنا مناسب نہیں اورحسین نوازآئین سے بالاترنہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے تاہم سپریم کورٹ سب کوطلب کرے تاکہ حقائق معلوم ہوسکیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاناما کا احتساب لازمی ہے لیکن شریف خاندان کو منی ٹریل ضرور دینی چاہیے تاکہ انصاف کے تقاضے مکمل ہوں اور کوئی آئینی بحران پیدا نہ ہو۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما نہال ہاشمی کی جانب سے پاناما جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی نےغلط بات کی انہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا،اداروں کا احترام سب پر واجب ہے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ