ہیڈلائنز


توہین عدالت نوٹس کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

Written by | روزنامہ بشارت

لیگی رہنما اور سینیٹر نہال ہاشمی نے توہین عدالت سے متعلق شوکاز نوٹس کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، نہال ہاشمی نے مؤقف اختیار کیا کہ تقریرمیں عدالت کی توہین کی نہ ججزاورجےآئی ٹی ممبران کودھمکیاں دیں ، کیس اخباری خبروں اور عمران خان کے ٹوئٹس کو بنیاد بناکر قائم کیا گیا۔

جمع کرائے گئے جواب میں مزید کہا گیا کہ عدالت نے ٹی وی پر چلنے والی رپورٹ پر توہین عدالت کا نوٹس لیا، تقریر کا ایک حصہ بار بار نشر کر کے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔

عدالت سے اُن کےخلاف سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی استدعا کردی ہے۔

یاد رہے کہ دھمکی آمیز تقریر کیس میں سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری موقع دے رہے ہیں۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 83%
Wind: NNE at 6.44 km/h
Monday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 22°C Partly cloudy
Wednesday 16°C / 22°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Showers
Friday 12°C / 16°C Scattered thunderstorms
Saturday 12°C / 18°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ