ہیڈلائنز


اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد میں صبح سویرے گھنگھور گھٹائیں چھائیں اور تیز ہوا کے ساتھ برس پڑیں، موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑا تو شہر اقتدار میں نظارے بھی نکھر گئے۔ راولپنڈی گجرات ڈسکہ میں موسم بدلا تو گرمی سے مرجھائے چہرے بھی کھل اٹھے۔ ایبٹ آباد نتھیا گلی، ایوبیہ ڈونگا گلی اور ٹھنڈیانی میں بھی بارش اور ژالہ باری نے رنگ جما دیا، سرمئی بادلوں کے سائبان تلے چلنے والی ٹھنڈی ہوائوں نے شہر قائد کا موسم دلکش بنا رکھا ہے ۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشیں روان ہفتے جاری رہیں گی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا ، تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ کراچی سمیت سندھ کےساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں انچاس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
Mostly sunny

32°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 55%
Wind: SSW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ